دہرادون26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع اور آس پاس کے علاقوں میں آج علی الصباح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یہاں ریاستی ہنگامی آپریشنل مرکزسے ملیں معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.7ناپی گئی۔اس زلزلے کامرکزرودرپریاگ ضلع کا دھارکڈی گاؤں تھا۔زلزلے کے جھٹکے رات تین بج کر 11منٹ پرریکارڈکئے گئے۔اس زلزلے سے رودرپریاگ یا ارد گرد کے کسی علاقے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔چاردھامو ں میں سے ایک کیداردھام رودرپریاگ ضلع میں ہی واقع ہے اوراس وقت وہاں چاردھام یاتراچل رہی ہے۔